• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہم عوام پاکستان پارٹی انتخابی نشان ’بلا‘ لینے کیلئے پھر میدان میں آگئی

شائع January 4, 2024
عہدیدار کا کہنا تھا سرٹیفکیٹ کے جلد اجرا کی درخواست آج شام جمع کرائی جائے گی — فائل فوٹو
عہدیدار کا کہنا تھا سرٹیفکیٹ کے جلد اجرا کی درخواست آج شام جمع کرائی جائے گی — فائل فوٹو

ہم عوام پاکستان پارٹی انتخابی نشان ’بلا‘ لینے کے لیے ایک بار پھر میدان میں آگئی ہے اور اس نے اس نشان کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پارٹی عہدیدار نے کہا کہ ’بلے‘ کے نشان کے لیے جلد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے، سرٹیفکیٹ کے جلد اجرا کی درخواست آج شام جمع کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ درخواست جمع کرانے کے بعد ہم عوام پاکستان پارٹی کے رہنما الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کے اگلے روز بھی ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا تھا۔

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

تاہم الیکشن کمیشن نے حکم امتناع کے خلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی جس نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لے لیا تھا۔

یوں تحریک انصاف ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے ایک بار پھر محروم ہوگئی اور بیرسٹر گوہر پارٹی کے چیئرمین نہیں رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024