• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارائیں مجھ سے زیادہ کھلے کپڑے پہنتی ہیں لیکن ان پر تنقید نہیں ہوتی، حمائمہ ملک

شائع January 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حمائمہ ملک نے شکوہ کیا ہے کہ لوگ صرف ان پر تنقید کرتے ہیں جب کہ ڈراموں کی بہت ساری اداکارائیں ان سے زیادہ کھلے کپڑے پہنتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل سمیت لباس اور کرداروں کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی تصویروں پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے بھائی اداکار فیروز خان کو مینشن کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ اپنی بہن کو دیکھو۔

ان کے مطابق اسی طرح صارفین ان کے بھائی کی تصویروں پر جاکر انہیں مینشن کرتے ہیں کہ اپنے بھائی کو دیکھ لو۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی دیندار شخص ہیں، وہ زیادہ تر چیزیں نہیں دیکھتے لیکن لوگوں کو سوچنا چاہئیے کہ ان کے بھائی اور وہ دو الگ الگ انسان ہیں، ان کی الگ الگ ترجیحات ہوں گی۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنی غلطیوں کی خود ذمہ دار ہیں جب کہ ان کے بھائی اپنے اعمال کے خود جوابدہ ہیں، دونوں ایک دوسرے سے الگ ہیں۔

اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ صرف ان پر تنقید کرتے ہیں اور انہیں دوسری اداکارائیں نظر نہیں آتیں۔

انہوں نے مثال دی کہ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سے متعلق دو نیوز چینلز نے ہیڈلائنز چلائیں کہ حمائمہ ملک سوئمنگ پول سے نکل رہی ہیں، حالانکہ ایسا بلکل بھی نہیں تھا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی دوسری بہت ساری اداکارائیں بھی ان کی طرح بولڈ لباس پہنتی ہیں لیکن لوگوں کو صرف وہی نظر آتی ہیں۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی بہت ساری اداکارائیں ان سے زیادہ کھلے کپڑے پہنتی ہیں لیکن ان پر کوئی تنقید نہیں کرتا، لوگوں کو وہ نظر ہی نہیں آتیں، صارفین کو صرف وہی نظر آتی ہیں۔

اگرچہ حمائمہ ملک نے دعویٰ کیا کہ دوسری اداکارائیں ان سے زیادہ بولڈ، کھلے اور مختصر کپڑے پہنتی ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024