• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شمالی وزیرستان: میرعلی میں بم دھماکا، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

شائع January 4, 2024
شمالی وزیرستان بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے—فائل فوٹو: مراد خان
شمالی وزیرستان بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے—فائل فوٹو: مراد خان

خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بم دھماکا میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا جسے زمین میں چھپایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بچے بکریاں چرا رہے کہ اس دوران دوران دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ دوز قبل شمالی وزیرستان کے میر علی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، پولیس نے بتایا تھا مقتولین میر علی بازار میں حجام تھے۔

آر پی او بنوں ڈویژن نے بتایا کہ میرعلی کے علاقے موسکی میں قریبی کھیتوں سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی شناخت حجام کے طور پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔

آر پی او بنوں ڈویژن کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا شناختی کارڈ ہے اور اس کا تعلق ڈی جی خان سے ہے، مزید کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024