• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

گزشتہ 5 سال کے دوران جنسی تشدد اور ہراسانی میں تشویشناک حد تک اضافہ

شائع January 4, 2024
فائل فوٹو: کینوا
فائل فوٹو: کینوا

پاکستان میں بچوں پر جنسی تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، گزشتہ 5 سال کے دوران 16 ہزار سے زائد بچوں کو جنسی تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے 5 سال کے اعداد و شمار جاری کردیے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے صرف 6 ماہ میں 2 ہزار 127 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے۔

2022 میں 4 ہزار کیسز جبکہ 2021 میں 3 ہزار 800 کیسز رپورٹ ہوئے، 2020 میں 2 ہزار960، 2019 میں 2 ہزار 800 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جنسی تشدد سے 70 فیصد سے زیادہ بچے پنجاب میں متاثر ہوئے، سندھ میں 14 فیصد جبکہ خیبرپختنوا میں 4 سے 5 فیصد بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3 فیصد، اسلام آباد میں 161 کیس رپورٹ ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024