• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم 11 برس بعد گرفتار

شائع January 4, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کو واردات کے 11 برس بعد گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے 11 برس قبل ذاتی دشمنی کی بنا پر اپنے بھائی کے ہمراہ فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا۔

ملزم کا بھائی پہلے ہی گرفتار ہوچکا تھا، جسےعدالت نے 25 سال قیدکی سزا سنادی تھی۔

ملزم سکھر کا رہائشی ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے سکھر منتقل کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024