• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

باجوڑ میں جے یو اۤئی(ف) کے امیدوار قاری خیر اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا

شائع January 3, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جے یو اۤئی(ف) کے امیدوار قاری خیر اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ خوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی پی او باجوڑ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکےمیں جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔

جے یو آئی کے صوبائی ترجمان مولانا جلیل خان نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن ڈیرہ اسمٰعیل خان جا رہے تھے کہ سی پیک روٹ کے قریب ان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے میں 10 سے 15 گاڑیاں شامل تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024