• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی کا شوکاز نوٹس مسترد کردیا

شائع January 3, 2024
انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی کا شوکاز نوٹس مسترد کرتے ہوئے پارٹی مؤقف رد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دانیال عزیز نے اپنے تین صفحات پر مشتمل جواب میں پارٹی مؤقف رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بیان پر قائم ہوں۔

انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، پارٹی قیادت ملاقات کا وقت دے۔

دانیال عزیز نے جواب میں کہا کہ احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کے لیے ریلیاں کیں، میں نے احسن اقبال کی بطور وزیر منصوبہ ناکامیوں کی بات کی، ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لیے بروقت جواب نہیں دے سکا۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے 2 دسمبر 2023 کو دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024