• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میری تمام سابق محبوباؤں کی شادی ہوچکی، حسن رحیم

شائع January 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار و موسیقار حسن رحیم کی جانب سے اپنی محبت کے بارے میں کی گئی سلسلہ وار ٹوئٹس پر لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

حسن رحیم نے نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں اپنا گانا ہنگامہ ریلیز کیا، وہیں انہوں نے اپنی محبت اور سابق محبوباؤں کے حوالے سے کی گئی سلسلہ وار ٹوئٹس میں اظہار دل بھی کردیا۔

گلوکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں شعر لکھا کہ یا تو محبت حرام کردو، یا خودکشی حلال کردو، اس ٹوئٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خودکشی کو رومانوی کرنے کا الزام لگایا۔

اسی طرح انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی تمام سابق محبوباؤں کی شادی ہو چکی، اب ان کی باری ہے۔

گلوکار کی اس ٹوئٹ پر صارفین نے مزاحیہ کمنٹس کیے اور بعض لڑکیوں نے انہیں التجا کی کہ وہ انہیں اپنی محبوبا بنالیں تاکہ ان کی بھی شادی ہوجائے۔

کچھ صارفین نے ان سے سوال کیا کہ انہیں کیا ہوگیا ہے، وہ اتنی غمزدہ ٹوئٹس کیوں کر رہے ہیں؟

بعض مداحوں نے ان سے پوچھا کہ انہیں کس نے دھوکا اور غم دیا؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024