• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

کراچی: زاہد نہاری ’دنیا کے 100 مشہور ترین ریسٹورنٹس‘ میں شامل

شائع January 3, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اگر آپ کراچی کے رہنے والے ہیں تو صابری، زاہد، جاوید اور وحید نہاری سمیت مشہور نہاری سے واقف ہوں گے، لیکن بہترین ذائقے اور مقبولیت کی بنا پر ’زاہد نہاری‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کی 100 سب سے مشہور ریستوران میں شمار ہوگئی ہے۔

یہ انکشاف معروف آن لائن فوڈ پورٹل کی جانب سے شئیر کی گئی فہرست میں ہوا جہاں حال ہی میں دنیا کے 100 سب سے مشہور ریستوران’ کی فہرست جاری کی گئی جس میں کراچی زاہد نہاری نے بھی جگہ بنا لی۔

اس فہرست میں ’زاہد نہاری‘ کا نام 89ویں نمبر آیا ہے اور اس فہرست میں یہ پاکستان سے واحد ریستوران ہے۔

اس کے برعکس بھارت کے 5 ریستوران نے فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

زاہد نہاری کا نام کراچی کے ان مقبول ریستوران میں شمار ہوتا ہے جہاں لوگ ان کی نہاری کے مزیدار ذائقے، رنگ، خوشبو کے گرویدہ ہیں، صرف کراچی ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر شہر سے آئے لوگ بھی یہاں کا رخ لازمی کرتے ہیں۔

اس کے مشہور ہونے کی ایک خاص وجہ گرماگرم، مزے دار اور ذائقے دار نہاری ہے، زاہد نہاری کی شہر بھر میں مختلف شاخیں واقع ہیں اور یہاں ہوم ڈیلیوری اور پارسل لے جانے کی خدمات بھی دستیاب ہیں۔

کراچی کی زاہد نہاری کو سیاستدان بھی پسند کرتے دکھائی دیتے ہیں، 29 دسمبر 2022 کو سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کہا تھا کہ وہ پاکستان واپس جانے کے بعد کراچی میں زاہد نہاری، جاوید نہاری، الکباب، غفار اور میرٹھ کباب میں کھابے کھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024