• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

نوابشاہ میں جنگلی لومڑی کا حملہ، متعدد شہری زخمی

شائع January 3, 2024
جنگلی لومڑی نے شہر ی آبادی میں داخل ہو کر  شہریوں پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے—فوٹو:سی سی ٹی وی
جنگلی لومڑی نے شہر ی آبادی میں داخل ہو کر شہریوں پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے—فوٹو:سی سی ٹی وی

سندھ کے شہر نوابشاہ میں جنگلی لومڑی کے حملے کے باعث متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ کے شہر نوابشاہ میں ایک جنگلی لومڑی شہر ی آبادی میں داخل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق جنگلی لومڑی نے شہر ی آبادی میں داخل ہو کر شہریوں پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

لومٹری کے حملے میں زخمی شہریوں میں بچے، جوان اور بوڑھے شہری شامل ہیں جب کہ جنگلی لومڑی کے شہر میں داخل ہونے سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

خوف و ہراس کا شکار شہریوں نے صوبائی محکمہ وائلڈ لائف سے لومڑی کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024