• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

این اے 122 پر بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکیخلاف اپیل دائر

شائع January 3, 2024
اپیل میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا تعلق این اے  ایک سو بائیس سے ہی ہے—فائل فوٹو: عمران خان/فیس بک
اپیل میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا تعلق این اے ایک سو بائیس سے ہی ہے—فائل فوٹو: عمران خان/فیس بک

لاہور کے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نام زدگی مسترد ہونےکے خلاف ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے ہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایپلیٹ ٹریبیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025