• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

میرے کاغذات نامزدگی پانی کے بل کی عدم ادائیگی پر مسترد کیے گئے، شیر افضل مروت

شائع January 2, 2024
شیر افضل مروت نے کہا کہ زیادہ تر نااہلیاں ایف آئی آرز پر ہوئی ہیں—فوٹو: ڈان نیوز
شیر افضل مروت نے کہا کہ زیادہ تر نااہلیاں ایف آئی آرز پر ہوئی ہیں—فوٹو: ڈان نیوز

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پانی کے کنکشن کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

سپریم کورٹ کے باہر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہو رہی ہے لیکن اس سے اہم مقدمات سماعت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود رہا نہیں کیا گیا، آر اوز اور ڈی آر اوز نے پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسرز نے قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا، انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو غیر قانونی طور پر نااہل کیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے پانی کے کنکشن کے بلوں کی عدم ادائیگی پر نااہل کیا گیا، میں نے کبھی سرکاری پانی کا کنکشن نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نااہلیاں ایف آئی آرز پر ہوئی ہیں، پاکستان میں کس پر ایف آئی آرز نہیں ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ اغوا کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024