• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’الفاظ عوامی حقوق کی توہین ہیں‘، سینیٹر سعدیہ عباسی کی وزیراعظم کے بلوچ مظاہرین سے متعلق الفاظ کی مذمت

شائع January 2, 2024
سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا  کہ اس طرح کی باتیں کرکے، نفرت کو بڑھا کر ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے—فوٹو: ڈان نیوز
سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرکے، نفرت کو بڑھا کر ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی جانب سے بلوچ مظاہرین سے متعلق ادا کیے گئے الفاظ کی مذمت کی ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جو نگران وزیراعظم نے کہا کہ جو احتجاج کر رہے ہیں وہ ملک دشمن لوگ ہیں اور کہا جو ہمدردی کر رہے ہیں وہ جائیں اور ان کالعدم تنظیموں (بینڈ) تنظیموں کو جوائن کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ محدود مینڈیٹ ہے اور اس طرح کی باتیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگر وہ ملک دشمن ہیں تو ان پر کیس کیوں نہیں بنا، ان کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی توہین ہے کہ کل ایوان میں بات ہوئی اور ان کے بارے میں یہ کہنا کہ بینڈ آرگنائزیشن جوائن کریں، نگران وزیراعظم نے جو کہا وہ لوگوں کے حقوق کی توہین ہے۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرکے، نفرت کو بڑھا کر ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نگران وزیراعظم کی ان لفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، باقی اراکین کو بھی مذمت کرنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024