• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری

شائع January 2, 2024
حلقہ این اے 234 سے آزاد امیدوار فدا محمد نے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی—فائل فوٹو: سوشل میڈیا
حلقہ این اے 234 سے آزاد امیدوار فدا محمد نے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی—فائل فوٹو: سوشل میڈیا

ریٹرننگ افسروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

حلقہ این اے 234 سے آزاد امیدوار فدا محمد نے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی، آر او نے تائید کندہ کے دستخط میں فرق ہونے پر کاغزات مسترد کیے تھے

حلقہ این اے 248 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی، آراونے ایم کیو ایم کے قیصرپٹیل کےاعتراض پر ارسلان خالد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

حلقہ این اے 236 سے پی ٹی آئی امیدوار عالمگیر خان نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی، ریٹرننگ افسر نے عالمگیر کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024