• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی ٹی آئی امیدواروں کے تجویز کنندگان کی گرفتاریوں پر آر پی او سے رپورٹ طلب

شائع January 1, 2024
عدالت نے ریمارکس دیے کہ لوکل پولیس کو پتا ہونا چاہیے بندہ مرگیا، قتل ہوگیا یا خود غائب ہوگیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
عدالت نے ریمارکس دیے کہ لوکل پولیس کو پتا ہونا چاہیے بندہ مرگیا، قتل ہوگیا یا خود غائب ہوگیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کے تائید و تجویز کنندگان کی گرفتاریوں کے معاملے پر آر پی او راولپنڈی سے کل تک رپورٹ طلب کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق این اے 49 اٹک سے میجر طاہر صادق جبکہ این اے 51 مری سے پی ٹی آئی کے امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ غلام مرتضیٰ ستی کے تائید و تجویز کنندہ ثاقب ستی اور فرخ مرتضیٰ ستی کو پولیس نے 28 دسمبر کو گرفتار کرلیا۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ اٹک سے پی ٹی آئی کے امیدوار میجر طاہر صادق کے تجویز و تائید کنندہ سعادت خان کو پولیس گرفتار کرکے لے گئی ہے۔

مذکورہ درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے آج سماعت کی، میجر طاہر صادق کی جانب سے ان کے وکیل محمد فیاض کندوال جبکہ غلام مرتضیٰ ستی کی جانب سے ان کے وکیل حبیب الرحمٰن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد عدالت نے میجر طاہر صادق اور غلام مرتضی ستی کی درخواست پر آر پی او راولپنڈی سے معاملے پر کل تک رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر لوکل پولیس کو پتا نہیں بندہ کہاں گیا تو کس کو پتا ہے؟ لوکل پولیس کو پتا ہونا چاہیے بندہ مرگیا، قتل ہوگیا یا خود غائب ہوگیا۔

جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ یہ آپ کی ڈیوٹی ہے، آپ کو پتا ہونا چاہیے بندہ کہاں ہے، اگر بندے برآمد نہ ہوئے تو عدالت لوکل پولیس کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دے گی، ایف آئی آر کے بعد تفتیش میں سب کچھ سامنے آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024