• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دہشت گردی کےحالیہ واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، جان اچکزئی

شائع January 1, 2024
جان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ سال سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 500 سے زائد دہشت گرد مارے—فوٹو:ڈان نیوز
جان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ سال سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 500 سے زائد دہشت گرد مارے—فوٹو:ڈان نیوز

وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کےحالیہ واقعات کے تانے بانےافغانستان سے ملتے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان مطلوب دہشت گرد پاکستان کے حوالے کرے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ سال سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 500 سے زائد دہشت گرد مارے۔

انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، مسلح افواج آخری دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے ڈر سے افغانوں کی بڑی تعداد اپنے ملک جاتی رہی ہے، اب تک 5 لاکھ سے زائد غیرقانونی افراد افغانستان واپس جاچکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024