• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دنیا بھر سے نئے سال 2024 کے جشن کی تصاویر

رات بارہ بجتے ہی نیویارک کا ٹائمز اسکوائر روشنیوں سے جگمگا اٹھا، مختلف ملکوں میں سال نو کا جشن بھر پور انداز میں منایاگیا۔
شائع January 1, 2024

امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہوگیا، مختلف ملکوں میں سال نو کا جشن بھر پور انداز میں منایاگیا، رات بارہ بجتے ہی نیویارک کا ٹائمز اسکوائر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر شاندار آتش بازی نے ہر ایک کو مسحور کردیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کوریا اور ہانگ کانگ میں بھی نئے سال کے بے مثال استقبال کےلیے عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

دبئی کا برج الخلیفہ بھی روشنیوں میں نہاگیا، سعودی عرب میں ریاض سیزن کے زیر اہتمام کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

سڈنی اور آکلینڈ دنیا کے پہلے بڑے شہر تھے جہاں 2024 کی آمد کا جشن منایا گیا۔

دنیا بھر سے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کی کچھ تصاویر یہاں شئیر کررہے ہیں۔

  فلپائن کی ایک گلی میں بچے نئے سال کی شام کی تقریبات کے دوران کھیل رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

  لندن میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر  آتش بازی کا ایک منظر—فوٹو: رائٹرز

  انڈونیشیا میں لوگ نئے سال کا جشن منا رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

  بنکاک، تھائی لینڈ میں نئے سال کی تقریبات کے دوران گرینڈ پیلس کے اوپر آتش بازی—فوٹو: رائٹرز

  سال 2024 کی آمد کے موقع پر لندن میں آتش بازی— اے ایف پی

  بھارت میں نئے سال کے موقع پر لوگ ساحل سمندر سے سال کا آخری غروب آفتاب دیکھ رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

  ممبئی، انڈیا میں سال نو کے موقع پر پارٹی کے دوران لوگ رقص کر رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

  پیرس میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے— اے پی فوٹو

  آسٹریلیا کے سڈنی میں نئے سال کی شام کی تقریبات میں آتش بازی—اے پی

  لوگ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں نئے سال کا جشن منانے کی تقریب میں شریک ہیں—فوٹو: رائٹرز

  کینیا کے شہر نیروبی میں سال نو کی تقریبات کے دوران شہر پر آتش بازی کی گئی—فوٹو: رائٹرز

  تائیوان میں نئے سال کی تقریبات کے دوران عمارت میں آتش بازی—فوٹو: رائٹرز

  نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اسکائی ٹاور سے آتش بازی کی گئی—فوٹو: رائٹرز

  دبئی، متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی شام کی تقریبات کے دوران دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں آتش بازی—فوٹو: رائٹرز

  پرتگال کے شہر لزبن میں دریائے ٹیگس کے اوپر آتش بازی کے دوران لوگ نئے سال کا جشن منانے کے لیے جمع ہیں—فوٹو: رائٹرز

  یونان میں نئے سال کی تقریبات کے دوران آتش بازی کا منظر—فوٹو: رائٹرز

  ہانگ کانگ میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے وکٹوریہ ہاربر پر آتش بازی کی گئی—فوٹو: رائٹرز

  سنگاپور میں نئے سال کی تقریبات کے دوران  آتش بازی کی گئی—فوٹو: رائٹرز