• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

سال نو پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

شائع January 1, 2024
فوٹو: گوگل ڈوڈل
فوٹو: گوگل ڈوڈل

دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کے آغاز پر بھر پور جشن منایا گیا، مختلف ممالک میں لوگوں نے 2023 کو الوداع کہہ کر سال 2024 کا آغاز نیک تمناوں سے کیا۔

جس طرح دنیا بھر الگ الگ انداز سے نئے سال کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اسی طرح انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے اور نئے سال کا آغاز گوگل نے منفرد ڈوڈل سے کیا ہے۔

گوگل نے سال 2024 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں گوگل کو رنگ برنگی ربنز سے سجایا گیا ہے اور گوگل کے حروف O کو گلوب کی شکل دی گئی ہے، گلوب کے اوپر ہی 2024 لکھا ہوا ہے۔

گوگل نے سال 2023 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا تھا جس میں گوگل نے روشنیوں پھل پھلجھڑیاں اور پٹاخے دکھائے تھے۔

خیال رہے کہ گوگل ہر سال کے آغاز پر منفرد ڈوڈل جاری کرکے سالِ نو کی خوشی مناتا ہے۔

سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔

گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جب کہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔

یوٹیوب اور جی میل بھی گوگل کا ہی حصہ ہیں، علاوہ ازیں کئی دیگر انٹرنیٹ منصوبے بھی گوگل کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024