• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

کراچی: سالِ نو کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 30 سے زائد افراد زخمی

شائع January 1, 2024
کراچی میں بھی سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں بھی سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں سال نو کے موقع پرپولیس کی سخت اقدامات کے باوجود شہر کے بیشتر علاقے ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے، بچوں اورخواتین سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کےالزام میں 61 افرادکو گرفتار کر لیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق گزشتہ شب 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا، کراچی میں بھی سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا۔

شہر ہوائی فائرنگ سے گونجتا رہا، پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے اعلان کے باوجود منچلے باز نہ آئے، ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 4 خواتین، 3 بچے اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر قائد آباد، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی، بلدیہ، کیماڑی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

بہادرآباد میں اندھی لوگی لگنے سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوگیا، لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔

اعظم بستی میں 25 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے پُل پر فائرنگ سے 30 سالہ شخص زخمی ہوا۔

سی ویو کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔

لیاقت آباد میں آٹھ نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، کریم آباد میں عثمان میموریل اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ملیر سی ایریا، بلدیہ ٹاؤن اور نیوکراچی میں 3 افراد زخمی ہوئے، شاہ فیصل نمبر 2، گارڈن دھوبی گھاٹ،گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں بھی 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ شپ آنر چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

61 افراد گرفتار

پولیس نے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کرنےکےالزام میں چھپن افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکیا جبکہ ہلڑبازی کےالزام میں پولیس نے 6 منچلوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں سال نو کا پہلا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں 2 ملزموں کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں درج کیا گیا، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرنےکا دعویٰ کیا۔

سال 2024 کا پہلا مبینہ پولیس مقابلہ لیاری کلری میں ہوا جس میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے مبینہ کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرنےکادعوی کیا، ملزم قتل، بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا۔

دوسری جانب سال نو کا پہلا ٹریفک حادثہ سائٹ سپرہائی وے پر ہوا جس میں 18 سالہ عادل نامی شخص جاں بحق ہوا، متوفی کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024