• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

شائع December 31, 2023
بیرسٹر گوہر نے کہا بعض امیدواروں کے کاغذات تکنیکی بنیادوں پر مسترد کیے گئے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
بیرسٹر گوہر نے کہا بعض امیدواروں کے کاغذات تکنیکی بنیادوں پر مسترد کیے گئے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ملک بھر سے پی ٹی آئی کے 380 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، بعض امیدواروں کے کاغذات تکنیکی بنیادوں پر مسترد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات پر اعتراض کرنے والے کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا اعتراض ہے کیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا وہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف ٹریبونلز میں اپیلوں کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کو غیر جانبدار رہنے کا حکم دینا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، امید ہے عدلیہ اس معاملے میں مداخلت کرے گی جبکہ انتخابات میں ہر صورت حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ ملک بھر میں ریاستی مشینری تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف متحرک ہے۔

عام انتخابات کے انعقاد کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں انتخابی عمل اور طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے دور رکھنے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ریاستی مشینری تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف متحرک ہے اور تجویز و تائید کنندگان یا خود امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024