• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

ایمن سے شادی کے بعد منیب بٹ نے اپنے آپ کو کیسے تبدیل کیا؟ اداکار نے بتادیا

شائع December 31, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایمن خان سے شادی کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے، وہ ایمن سے گھر کے خرچے کے پیسے نہیں لیتے کیونکہ ایمن ان کے لیے ’ملکہ‘ ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، دونوں کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی (امل) اور 7 اگست 2023 کو دوسری بیٹی (میرال) کی پیدائش ہوئی تھی۔

منیب بٹ کی شائستہ لودھی کو دیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار نے ایمن خان سے شادی کے بعد اپنے آپ کو بدلنے، گھر کے خرچے اور کامیاب شادی کے راز سے متعلق گفتگو کی۔

منیب بٹ نے کہا کہ اداکارہ ایمن خان سے شادی کے بعد انہوں نے اپنی شخصیت میں ’360 ڈگری‘ تبدیلی پیدا کی ہے، شادی سے پہلے ان کی شخصیت بالکل مختلف تھی۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے شادی کے بعد اپنی پوری زندگی تبدیل کردی، منیب بٹ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانا ختم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوتا ہے، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ جیسے ہیں انہیں ویسا ہی پسند کیا جائے تو یہ سب فلمی دنیا میں ہوتا ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ وہ شادی سے قبل چائنیز کھانا نہیں کھاتے تھے، ایمن خان سے شادی کے بعد انہوں نے چائنیز کھانے کھانا شروع کیے کیونکہ ایمن کو پسند ہے۔

اداکار نے گھر کے خرچوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی بھی ایمن سے پیسے نہیں لیے۔

منیب بٹ نے یہ بھی کہا کہ ’ایمن اور میری دونوں بیٹیاں میری ذمہ داریاں ہیں، مجھے ان کی خرچے پورے کرنے ہیں، میں ان کی ذمہ داری نہیں ہوں۔‘

اداکار نے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کہ دو میاں بیوی ایک ساتھ کما کر گھر کا خرچہ پورا کریں لیکن ہر گھر کا اپنا سیٹ اپ ہوتا ہے۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی ان کے لیے ’ملکہ‘ ہیں، گھر میں بیٹھیں اور آرام کریں، باہر سے جو چاہیے اس کی ذمہ داری میری ہے۔ اداکار نے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ باہر کام کرنا چاہتی ہے تب بھی انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024