• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 14 دہشت گرد گرفتار

شائع December 30, 2023
حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے —فائل فوٹو: اے ایف پی
حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے —فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے 244 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 14 دہشت گردوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی سے 6 ، بہاولپور سے 2، گوجرانوالہ سے 3 جبکہ بہاولنگر، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سرگودھا سے ایک، ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بہاولپور سے بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے چیف کمانڈر ارشد کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بارودی مواد، 1 ہینڈ گرینیڈ، 2 ای ڈی بم ، 28 ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے، رواں ہفتے 1289 کومبنگ آپریشنز کے دوران 4164 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024