• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

کوئی شادی کے لیے کہتا ہی نہیں، ملائکا اروڑا

شائع December 30, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی ’انار کلی‘ کہلانے والی اداکارہ ملائکا اروڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی شادی کی پیش کش ہی نہیں کرتا تو وہ کیسے کسی سے شادی کرلیں؟

ملائکا اروڑا کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک کلپ میں انہیں ممکنہ طور پر اپنی دوسری شادی سے متعلق سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں فلم ساز فرح خان اداکارہ ملائکا اروڑا سے شادی سے متعلق سوالات کرتی دکھائی دیتی ہیں اور مذکورہ کلپ ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا کے جلد نشر ہونے والے شو کی ہے۔

مختصر ویڈیو میں فرح خان اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ کیا ملائکا اروڑا 2024 میں تنہا والدہ اور تنہا اداکارہ کے بجائے شریک سفر کے ساتھ زندگی گزارنے والی اداکارہ بنیں گی؟

فرح خان کے سوال پر ملائکا اروڑا نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں پھر سے کسی کو گود لینا پڑے گا؟

اداکارہ کے جواب پر پروگرام میں شریک افراد اور مہمان و میزبان مسکرا دیتے ہیں، جس پر ملائکا اروڑا پوچھتی ہیں کہ سوال کا مطلب کیا ہے؟

اس پر پروگرام کی میزبان اداکارہ گوہر خان انہیں بتاتی ہیں کہ فرح خان ان سے پوچھنا چاہتی ہیں کہ کیا ان کی شادی ہونے والی ہے؟

اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر کوئی ان سے شادی کرے گا تو یقینی طور پر 100 فیصد شادی کریں گی۔ ان کے جواب پر میزبان فرح خان نے ان سے سوال کیا کہ کوئے ہے کا مطلب کیا ہے؟ ایسے تو بہت سارے ہوں گے؟

اس پر ملائکا اروڑا نے کہا کہ ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ کوئی ان سے شادی کرنے سے متعلق پوچھے اور انہیں شادی کی پیش کش کرے تو وہ شادی کرلیں گی۔

اس پر فرح خان نے پھر سوال کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی شادی کی پیش کش کرے گا اور پوچھے گا تو آپ ان کے ساتھ شادی کرلیں گی؟

اس پر ملائکا اروڑا نے مختصر جواب دیا کہ ہاں کوئی بھی انہیں پیش کش کرے گا تو وہ شادی کرلیں گی؟ ان کے جواب میں پروگرام کے دوسرے مہمان مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ غلط ہے۔

اداکارہ نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کسی نے شادی کی پیش کش ہی نہیں کی اور نہ ہی کوئی ان سے شادی سے متعلق پوچھتا ہے۔

خیال رہے کہ ملائکا اروڑا نے پہلی شادی اداکار ارباز خان سے کی تھی، دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی تقریباً 20 سال تک چلی، تاہم 2017 میں 7 سال قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں کو ایک جواں سالہ بیٹا بھی ہے۔

ان کی طلاق پر نہ صرف بولی وڈ شخصیات بلکہ ان کے مداح بھی حیران ہوگئے تھے۔

چند دن قبل ملائکا اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ ملائیکا اروڑا کے خود سے کم عمر اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ ان کے ساتھ متعدد تقریبات میں دکھائی بھی دیتی ہیں، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھیں گے یا نہیں؟

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024