• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سربراہ بی این پی اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد، صادق سنجرانی کے منظور

شائع December 30, 2023
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
اخترمینگل نے حکومتی اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا—فوٹو:ڈان نیوز
اخترمینگل نے حکومتی اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا—فوٹو:ڈان نیوز

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کوئٹہ کے حلقہ این اے-264 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اختر مینگل کے کاغذات پر دبئی کا اقامہ ہولڈر ہونے کا اعتراض لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این اے-264 پر آزاد امیدوار و سابق صوبائی وزیر خالد لانگو کےکاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے ہیں اور ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ نیب کیس کی وجہ سے خالد لانگوکے کاغذات مسترد کیےگئے۔

ریٹرننگ افسر نے مزید بتایا کہ اسی حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس آغا عمر کے بھی کاغذات مسترد کردیے گئے۔

دوسری جانب بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔260 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی۔32 چاغی سے اسپیکر قومی اسمبلی صادق سنجرانی کےکاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جو بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

تاہم پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی کوئٹہ کے حلقے این اے-263 سے مسترد کر دیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری نادہندہ اور اشتہاری ہیں اور تفصیلی فیصلہ ان کے وکلا کو دیا جائے گا۔

ادھر حلقہ این اے-264 پر جمع ہونے والے 47 کاغذات نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی جس میں سے 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 13 کے مسترد کر دیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024