• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

یہ عام الیکشن نہیں، آپ نے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے ، شہباز شریف

شائع December 30, 2023
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ عام الیکشن نہیں، آپ نے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے۔

شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں بجلی کی 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، آپ کو اسی جذبے کے تحت ووٹ دینے آنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں، نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، سڑکوں کا جال بچھایا، طالب علموں کو وظائف دیے، ہسپتالوں کو جدید بنوایا۔

شہباز شریف نے سوال کیا کہ وہ کون تھا جس نے پی کے ایل آئی کا بیڑہ غرق کردیا؟ جس نے مفت ادویات کا خاتمہ کردیا، وہ کون تھا جس نے تعلیمی وظائف ختم کردیے؟ آپ نے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے، آپ نے شدید سردی میں میرا لہو گرمادیا،میں آپ کا لہو گرماؤں گا، شدیدسردی کےباوجود جلسے میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، شیخوپورہ کے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی بڑا دلخراش واقعہ تھا، ان واقعات کے بعد ان شہیدوں کے بچوں پر کیا گزری ہوگی؟ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون تخریب کار ہے اور کون ملک کا معمار ہے، آپ نے ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھنا ے کہ اس لیڈر کا ماضی کیا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نوجوانوں کو گالی گلوچ نہیں سکھائی، ہم نے پتھر مارنے یا آگ لگانے کا نہیں کہا، مریم نواز کی گرفتاری کے وقت بھی نواز شریف نے نہیں کہا کہ جاکر آگ لگا دو، ہماری ہمسائے ہم سے آگے نکل گئے ہیں،نواز شریف دلوں کو جوڑنے اور محبت کے پھول برسانے آئے ہیں، ملک کی خدمت کرنا ہی اصل سیاست ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024