ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 900 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 20ہزار کا ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 88 ہزار 615 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالرکی کمی سے 2 ہزار 82 ڈالر فی اونس پرپہنچ گیا، چاندی کی قیمت 2 ہزار 680 روپے پرمستحکم رہی۔
خیال رہے کہ مئی 2023 میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔