• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جب تک اچھا جیون ساتھی نہیں مل جاتا شادی کرتی رہوں گی، راکھی ساونت

شائع December 30, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آئے روز اپنے متنازع بیانات اور تبصروں کی وجہ سے خبروں کی حصہ بننے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے رکھی ساونت نے اپنے سابقہ شوہر عادل درانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان پر رقم چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ عادل درانی سے راہیں جدا کرچکی ہیں اور جلد ہی عدالت کے ذریعے طلاق بھی لے لیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ان کی طلاق ہو گی وہ ’ایک اچھے لڑکے کے ساتھ‘ دوبارہ شادی کریں گیں، راکھی ساونت نے کہا کہ ’میں اعلان کرتی ہوں کہ میں تب تک شادی کرتی رہوں گی جب تک مجھے اچھا جیون ساتھی نہیں مل جاتا‘۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اور یہ ان کی زندگی ہے، وہ زندگی کو اپنے مطابق جینا چاہتی ہیں، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں ملے گی، ہولی وڈ اداکار 10، 10 شادیاں کرلیتے ہیں، بوائے فرینڈز اور تعلقات بھی رکھتے ہیں، وہاں کوئی فرق نہیں پڑتا، تمام حدود صرف بھارت میں ہیں۔

عادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، اداکارہ نے ان پر دھوکہ دہی اور ریپ کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد عادل درانی کئی دنوں سے پولیس کی حراست میں تھے۔

اگرچہ جوڑے کی علیحدگی ہو گئی ہے لیکن ان کی طلاق کی کارروائی عدالت میں ابھی تک جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024