• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی: 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر پابندی

شائع December 30, 2023
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں 2 روز کے لیےدفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی عائد رہے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، فائرکریکر چلانے پر پابندی عائد رہے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ پابندی 31 دسمبر تا یکم جنوری 2024 تک نافذ العمل رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سال کے آمد کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے باعث 37 شہری زخمی ہوگئے تھے، جبکہ فائرنگ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت 36 شہری زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے جناح، سول اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث شہر بھر سے مجموعی طور پر 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے کہا تھا کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024