• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز، پہلا جلسہ آج شیخوپورہ میں ہوگا

شائع December 30, 2023
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور دیگر قائدین آج شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے—فوٹو: ڈان
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور دیگر قائدین آج شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے—فوٹو: ڈان

مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، پہلا جلسہ آج شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ہوگا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور دیگر قائدین آج شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ معمارِ پاکستان محمد نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا کہ یہ شہر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024