• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

چوری شدہ سامان واپس کروانے پر میرا پنجاب پولیس کی مشکور

شائع December 29, 2023
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ میرا نے گھر سے چوری ہونے والی قیمتی اشیا کی فوری برآمدگی پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دنیا کی سب سے بہترین پولیس قرار دے دیا۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ میرا نے اپنے گھر سے چوری کا مقدمہ دائر کروایا تھا۔

اداکارہ میرا نے 21 دسمبر کو لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس اے میں اپنے ہی ملازم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

داکارہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا تھاکہ وہ شاپنگ کے لئے مارکیٹ گئی ہوئی تھیں، رات گئے 12 بجکر 30 منٹ پر واپس گھر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ قاسم نامی ڈرائیور 80 لاکھ روپے مالیت کے 2 ہیرے کے ہار اور 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس نے بعد ازاں اداکارہ کے گھر سے ہونے والی چوری کی برآمدگی کو یقینی بنایا تھا اور اب اداکارہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے میرا نے پنجاب پولیس کو دنیا کی سب سے بہترین پولیس قرار دیتے ہوئے اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو لوگ ان کے مداح ہیں لیکن وہ خود پنجاب پولیس کی فین ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ انہیں دولت سے کوئی لگاؤ نہیں، جیون ساتھی وفادار ہونا چاہیے ۔

انہوں نے سیاست پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کے خیال میں نواز شریف انتخابات جیت کر آئیں گے اور وہ ملک کو مزید ترقی دلوائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024