• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات 7 سال بعد ٹی وی پر واپسی کے لیے تیار

شائع December 29, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مس مارول جیسی انٹرنیشنل ویب سیریز اور پاکستانی فلموں میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ مہوش حیات سات سال بعد جلد ہی چھوٹی اسکرین پر منفرد کردار میں دکھائی دیں گی۔

اے آر وائے ڈیجیٹل کی جانب سے مہوش حیات کی آنے والی ٹیلی فلم اجازت کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں وہ فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

جاری کیے گئے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹیلی فلم کی کہانی رومانوی ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ٹریلر میں ایچ ایس وائے اور مہوش حیات کو محبت میں مبتلا ہوتے اور کچھ غلط فہمیوں کا شکار ہونے سمیت انجانے خوف میں مبتلا رہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

شائقین کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر ٹیلی فلم میں مہوش حیات یا ایچ ایس وائے میں سے کسی ایک کردار کا ڈبل رول ہو سکتا ہے یا پھر دونوں میں سے کسی ایک کردار کو دوسری بار محبت ہوگی۔

شائقین کے اندازے اپنی جگہ لیکن اجازت نامی ٹیلی فلم کی کہانی کیا ہوگی، اس حوالے سے ٹی وی چینل یا ٹیلی فلم کی کاسٹ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

اجازت کی کہانی فائزہ افتخار نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات احمد بھٹی نے دی ہے، فلم کو جلد ہی ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اجازت کے ذریعے مہوش حیات 7 سال بعد ٹی وی پر واپسی کریں گی، اس سے قبل ان کا آخری ڈراما دل لگی 2016 میں ریلیز ہوا تھا، اس کے بعد وہ فلموں اور ویب سیریز میں دکھائی دیتی رہیں۔

ایچ ایس وائے اور مہوش حیات بھی پہلی بار اسکرین پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے، حسن شہریار یاسین اس سے قبل ڈراموں اور فلموں میں ڈیبیو کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024