• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کا حکم

شائع December 29, 2023
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس  بابر ستار  نے کیس کی سماعت کی—فوٹو: اسلام آباد ہائی کورٹ ویب سائٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی—فوٹو: اسلام آباد ہائی کورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست میں وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ درخواست گزار تو ڈی آئی خان کا ہے اسلام آباد میں کیاکررہا ؟

وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں کچھ مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024