• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

خدیجہ شاہ کی منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی

شائع December 29, 2023
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی— فائل فوٹو
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع کروائے، عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے بھی طلب کرلیا، بعد ازاں عدالت نے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 18 دسمبر کو اپنے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری قانون کے منافی شروع کی ہے، فیشن ڈیزائنر نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو ایک سرکاری ذرائع نے ڈان اخبار کو بتایا تھا کہ ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے خلاف مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی شکایت موصول ہونے پر ان کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے بینک سے ان کے اکاؤنٹس اور بیرون ملک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں ان ٹرانزیکشنز کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024