• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am

پنجاب: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

شائع December 29, 2023
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 6 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ لاہور علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15 ہزار 174 مریضوں میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی

’جبکہ صرف لاہور میں رواں سال ڈینگی کے 7 ہزار 21 مریض ڈینگی سے متاثر ہوئے‘۔

انہوں نے رواں سال کے نئے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2 ہزار 654 مریض، گوجرانوالہ میں کُل ایک 591 مریض، ملتان میں ایک 464، فیصل آباد میں 917 مریضوں میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں تین، سیالکوٹ ، خانیوال اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 11 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 5 مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان نے شہریوں کو ہدایت دی کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024