• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خضدار : مسافر وین، پیٹرول سے بھری گاڑی سے ٹکراگئی، 4 افراد جاں بحق

شائع December 29, 2023
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر وین، پیٹرول سے بھری گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے حادثے میں شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ ایک مسافر وین بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ ایریا میں پیٹرول سے بھری گاڑی سے جا ٹکرائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حب کی تحصیل وندر کے قریب مسافر کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

حکام نے بتایا تھا کہ حادثے میں 3 افراد کے جاں ہونے کے علاوہ 10 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024