• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سابق شوہر اور میں ایک دوسرے کو ذہنی اذیت دیتے تھے، فریال محمود

شائع December 28, 2023
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

اداکارہ فریال محمود نے اعتراف کیا ہے کہ جس طرح سابق شوہر انہیں ذہنی اذیت کا نشانہ بناتے تھے، وہ بھی ان پر ذہنی تشدد کرتی تھیں۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں پہلی بار اپنی ناکام شادی پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس میں وہ اعتراف کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ ان کی شادی مسائل کا شکار تھی۔

فریال محمود کی وائرل ہونے والی ویڈیو حال ہی میں ان کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی اور مشکلات پر بھی بات کی تھی۔

وائرل ویڈیو میں فریال محمود کہتی سنائی دیتی ہیں کہ شادی کے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل شروع ہوگئے، جس سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگیں۔

اداکارہ کے مطابق شادی میں مسائل کی وجہ سے ان کی اور ان کے سابق شوہر کی ذہنی صحت داو پر لگ گئی اور ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان پر سابق شوہر نے کبھی جسمانی تشدد نہیں کیا۔

فریال محمود کا کہنا تھا کہ ان کی شادی میں کوئی جسمانی تشدد نہیں تھا، البتہ دونوں نے ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جس طرح سابق شوہر انہیں ذہنی طور پر اذیت دیتے تھے، وہ بھی ان پر ذہنی تشدد کرتی تھیں اور یہ سلسلہ دونوں طرف سے جاری رہا۔

فریال محمود نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ذہنی اذیت ملنے کے باوجود وہ بار بار شوہر کے پاس جاتی تھیں کیوں کہ آخر کار وہ ایک عورت ہیں اور وہ شوہر سے بہت پیار کرتی تھیں۔

ان کے مطابق وہ عورتوں کے مسائل کو سمجھتی ہیں، وہ کبھی کسی ایسی عورت کو کچھ نہیں کہیں گی جو شوہر کا تشدد برداشت کرتی ہو اور وہ انہیں طعنے دیں۔

فریال محمود کا کہنا تھا کہ جب کوئی خاتون کسی مرد سے پیار کرتی ہے تو وہ اس کا تشدد اور نامناسب رویہ بھی برداشت کرتی ہے اور یہ سب کچھ اس وقت ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فریال محمود نے مارچ 2022 میں اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے خاموشی سے شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024