• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے کاغذات نامزدگی منظور

شائع December 28, 2023
محمود خان بڑے جلوس کی شکل میں آر اوز کے دفاتر پہنچے — فائل فوٹو: اے پی پی
محمود خان بڑے جلوس کی شکل میں آر اوز کے دفاتر پہنچے — فائل فوٹو: اے پی پی

آئندہ عام انتخابات کے لیے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے سوات سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ و پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے بانی رہنما محمود خان کے این اے 4 سوات اور پی کے 10 سوات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

محمود خان بڑے جلوس کی شکل میں آر اوز کے دفاتر پہنچے اور کاغذات کی جانج پڑتال کے لیے ریٹرننگ افسران کے روبرو پیش ہوئے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد عوام اور علاقے کی خدمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن، ترقی اور خوشحالی ہمارا منشور ہے، آئندہ بھی یہی ترجیح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024