• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کی بات پر عورتیں ناراض ہوئیں، کرن ناز

شائع December 28, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف ٹی وی میزبان کرن ناز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دیے جانے کی بات پر ان سے نہ صرف عام خواتین بلکہ اپنی سہیلیاں اور شوبز انڈسٹری کی خواتین بھی ناراض ہوئیں۔

کرن ناز نے ماضی میں ایک لائیو شو کے دوران شوہر کی دوسری شادی سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے۔

ٹی وی میزبان کی جانب سے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دیے جانے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اور ایسی خبریں بھی شائع ہوئی تھیں کہ ان کے شوہر نے دوسری شادی کرلی لیکن ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

حال ہی میں کرن ناز ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک بار پھر مذکورہ معاملے پر بات کی اور کہا کہ وہ متعدد بار یہ وضاحت کر چکی ہیں کہ انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت ایک سیشن کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی لیکن ان کی بات کو پھیلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بات پر اخبارات نے شہ سرخیاں لگائیں کہ کرن ناز کے ساتھ دھوکا ہوگیا اور ان کے شوہر نے دوسری شادی کرلی لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔

کرن ناز کا کہنا تھا کہ دراصل شوہر کو دوسری شادی کی اجازت انہوں نے نہیں بلکہ مذہب اسلام نے دے رکھی ہے اور وہ مذہب کے خلاف نہیں جا سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کیسے شریعت کے خلاف جا سکتی ہیں، وہ شریعت اور مذہبی احکامات پر عمل کرنے کے حوالے سے بلکل کلیئر ہیں، ان کے ذہن میں کوئی خرافات نہیں کہ وہ شریعت کی تشریح اپنی مرضی اور فائدے کے لیے کرے۔

ٹی وی میزبان نے کہا کہ شریعت نے مرد کو ایک یا دو نہیں تین تین شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے اور وہ کون ہوتی ہیں، اس اجازت کو منسوخ کرنے والی؟

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر بہت اچھے ہیں، جنہوں نے ان کی ہر خواہش پوری کر رکھی ہے لیکن اگر وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں مزید خوش رہنے کے لیے دوسری شادی کرنی چاہئیے تو وہ ان کی خوشی کے لیے اتنا تو کر سکتی ہیں۔

ساتھ ہی کرن ناز نے ہنستے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اتنی پیاری ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کر ہی نہیں سکتے۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کی بات کہنے پر ان سے سہیلیاں بھی ناراض ہوئیں جب کہ شوبز کی دوست خواتین نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

کرن ناز کے مطابق شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کی بات کہنے پر سب سے زیادہ ان پر عورتوں نے تنقید کی، وہ ان سے ناراض ہوئیں اور کہنے لگیں کہ ان کی بات کے بعد مرد انہیں طعنے دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025