• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی :پرانا گولیمارمیں پولیس، رینجرز، اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

شائع December 28, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس، رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجن سے زائد مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ اسلحہ، منشیات برآمدگی سمیت گٹکا اور ماوے کا کارخانہ بھی پکڑا گیا ہے۔

عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ پے در پے آپریشن کے بعد سے منشیات فروشی پر قابو پا لیا گیا، مذکورہ علاقے سے منشیات کے خاتمے تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024