• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملک بھر میں سونا ایک بار پھر مہنگا، ڈالر کی قدر میں تنزلی

شائع December 28, 2023
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

ملک بھر میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونا 22 سو روپے مہنگا ہو کر دو لاکھ 22 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق فی تولہ سونا 22 سو روپے مہنگا ہو کر دو لاکھ 22 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونا 1886 روپے اضافے سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز سے جاری مندی تیزی میں بدل گئی، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی تگڑا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی مثبت رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 16 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 840 پوائنٹس یا 1.38 فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 704 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بعد ازاں، انڈیکس مزید بڑھ گیا اور دوپہر تقریباً 11 بج کر 55 منٹ پر 1349 پوائنٹس یا 2.2 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 212 کی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس میں 1692 پوائنٹس اضافے کے بعد 60 ہزار کی حد بحال ہو گئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل ریکارڈ 2534 پوائنٹس کمی ہوئی تھی۔

اسٹاک بروکر ظفر موتی والا نے بتایا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کو سیاسی عدم استحکام سے جوڑ دیا۔

اسٹاک بروکر ظفر موتی والا نے امید ظاہر کی تھی کہ آئندہ سال جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل دوبارہ قائم ہوسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024