• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سندھ ہائیکورٹ کا محکمہ ثقافت کو تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

شائع December 28, 2023
—فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز
—فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے تاریخی مقامات کی بحالی اور تشہیر کے لیےکمیٹی تشکیل دینےکا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس صلاح الدین پہنور نے محکمہ ثقافت کو اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکھر، حیدر آباد، شکار پور کے کلاک ٹاور کو بحال کیا جائے۔

اسی طرح تاریخی مقامات کی بحالی اور تشہیر کے لیےکمیٹی تشکیل دینےکا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اپنی تجاویز دے کہ کیسے غیر ملکی سیاحوں کو کس طرح سہولیات دی جائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ٹورگائیڈ بھرتی کر کے انہیں 3 ماہ میں تربیت دی جائے، مزید حکم دیا کہ موہن جوڈارو، کوٹ ڈیجی، بھنبھور، روہڑی ہلز سے متعلق معلومات کی فراہمی کے جدید طریقے اپنائے جائیں۔

عدالت نے سکھر ،حیدر آباد ،شکار پور کے کلاک ٹاور بحال کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ کلاک ٹاورز کے ارد گرد کوئی انکروچمنٹ ہے، تو دو ماہ میں ختم کرائی جائے۔

عدالت نے تاریخی عمارتوں کی فہرست نوٹیفیکیشن کے ساتھ طلب کرلی اور بھنبھور سمیت 10 تاریخی مقامات پر انفارمیشن ڈیسک بنانے کا حکم دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024