• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیپلزپارٹی عوام میں لاڈلہ بننا چاہتی ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، ناصر حسین شاہ

شائع December 28, 2023
فائل فوٹو: آیکس
فائل فوٹو: آیکس

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک الیکشن کے وقت پر ہونے کے لیے حتمی بات نہیں کی، انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کسی کو لاڈلہ نہیں مانتی بلکہ صرف عوام میں لاڈلہ بننا چاہتی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے دعوٰی کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ میں 50 سے زائد قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتیں گی، خیبرپختونخوا سے بھی سیٹیں جیتیں گے، بلوچستان میں بھی سب سے زیادہ نشستیں ہمیں ملیں گی۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل پنجاب میں پرانے ساتھی ہیں، وہاں سے بھی سیٹیں ہمیں ملیں گی۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار ہیں، سب ہی الیکشن سے راہ فرار اختیارکرنا چاہ رہےہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی الیکشن سے فرار اختیار کرنا چاہ رہی ہے، اپنے جلسوں میں الیکشن کی بات نہیں کررہی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو لوگ پیپلزپارٹی کو لاڈلہ ہونے کی باتیں کہہ رہے ہیں تو یہ سن لیں کہ پیپلزپارٹی کسی کا لاڈلہ نہیں بننا چاہتی، صرف عوام میں لاڈلہ بننا چاہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024