• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

خواجہ آصف نے عثمان ڈار، ان کی والدہ کے الزامات پر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

شائع December 27, 2023
لیگی رہنما نے قانونی نوٹس ہائی کورٹ کے محمد ابراہیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوایا ہے — فائل فوٹو
لیگی رہنما نے قانونی نوٹس ہائی کورٹ کے محمد ابراہیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوایا ہے — فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار اور ان کی والدہ کے الزامات پر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

ڈان نیوز کو موصول ہرجانے کے نوٹس کی کاپی کے مطابق خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ ریحانہ ڈار کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

لیگی رہنما نے قانونی نوٹس ہائی کورٹ کے محمد ابراہیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوایا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عثمان ڈار کی والدہ نے ویڈیو کے ذریعے الزامات لگائے تھے کہ خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زد و کوب کیا تھا۔

عثمان ڈار نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ پولیس ان کے گھر وارنٹ گرفتاری کے بغیر گھسی اور خواجہ آصف کی ایما پر ہی 9 مئی کو ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024