• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بانی پی ٹی آئی نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا، مراد علی شاہ

شائع December 27, 2023
انہوں نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی حقیقی جمہوریت چاہتی ہے. فوٹو: اسکرین شاٹ
انہوں نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی حقیقی جمہوریت چاہتی ہے. فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کاش27 دسمبر 2007 کا دن کبھی نہ آتا،بے نظیر بھٹو نے مجھ سمیت تمام کارکنوں کو تربیت دی، بے نظیر بھٹو پوری دنیا کی رہنما تھیں انہیں ہم سے چھین لیا گیا، پیپلزپارٹی کی قیادت ملک میں جمہوریت قائم کرے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نے بحرانوں میں جنم لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی حقیقی جمہوریت چاہتی ہے، جمہوریت کو خطرہ ہو تو پیپلزپارٹی کے کارکن ڈر کر چھپتےنہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آمریت کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024