• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

واٹس ایپ ویب ورژن میں اسٹیٹس شیئر کرنے کی آزمائش

شائع December 26, 2023
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن یا ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی اسٹیٹس شیئر کرنے کی آزمائش شروع کردی گئی۔

اس وقت اسٹیٹس یا اسٹوری کو صرف موبائل سے ہی شیئر جاتا ہے لیکن جلد ہی تمام صارفین ڈیسک ٹاپ یعنی ویب ورژن کے ذریعے بھی اسٹوریز یا اسٹیٹس کو شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ویب ورژن کے ذریعے اسٹوریز یا اسٹیٹس کو شیئر کیے جانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

ابتدائی طور پر محدود صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے، صارفین ویب ورژن پر جیسے ہی اسٹیٹس کے آئیکون کو کلک کریں گے، انہیں اسٹوریز شیئر کرنے کے فیچر تک رسائی دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت ڈیسک ٹاپ سے بھی صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو بطور اسٹیٹس شیئر کر سکیں گے اور وہاں سے شیئر کیے گئے اسٹیٹس بھی از خود 24 گھنٹے کے بعد غائب ہوجائیں گے۔

ویب ورژن کے ذریعے بھی صارفین کو اسٹیٹس کی پرائیویسی کے وہی آپشنز دیے جائیں گے جو کہ انہیں موبائل فون پر حاصل ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024