• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
—فوٹو: انسٹاگرام

وہ بھارتی اداکار جنہوں نے 2023 میں شادیاں کیں

سال 2023 اپنے اختتام کو ہے اور اب بھی آخری دنوں میں بعض اداکاروں کی جانب سے شادی کے بندھن میں بندھنے کا امکان ہے۔
شائع December 26, 2023

سال 2023 اپنے اختتام کو ہے اور اب بھی آخری دنوں میں بعض اداکاروں کی جانب سے شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کی شروعات کیے جانے کا امکان ہے۔

ہم یہاں ان بھارتی شوبز شخصیات کی فہرست دے رہے ہیں، جنہوں نے سال 2023 میں شادیاں کرکے نئی زندگی شروع کی۔

فراہم کردہ فہرست میں بعض شخصیات ایسی ہیں، جنہوں نے دوسری یا تیسری شادی بھی کی۔

اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنانول لوکیش

اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا نے جنوری 2023 میں کرکٹر سے شادی کی۔

مسابہ گپتا اور ستادیپ مسرا

بولی وڈ اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی فیشن ڈیزائنر و ماڈل مسابہ گپتا نے دیرینہ دوست ستیادیپ گپتا سے جنوری 2023 میں شادی کی۔

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی

اس مقبول جوڑی نے فروری 2023 میں شادی کی۔

سوارا بھاسکر اور فہد احمد

ہندو مذہب کی پیروکار اداکارہ نے مسلمان سیاست دان سے فروری 2023 میں شادی کی۔

اشش ودیارتھی اور روپالی براؤ

بولی وڈ ولن اشش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں خود سے نصف عمر لڑکی روپالی براؤ سے دوسری شادی مئی میں کی۔

سونالی سیگل اور اشش سنجانی

اداکارہ سونالی سیگل نے اپنے دیرینہ دوست کاروباری شخص اشش سنجانی سے جون میں شادی کی۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (آپ) سے تعلق رکھنے والے سیاست دان راگھو چڈھا نے ستمبر میں شادی کی۔

رندیپ ہودا اور لِن لائشرم

رندیپ ہودا نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ماڈل لِن لائشرم سے نومبر میں شادی کی۔

ارباز خان اور شوریٰ خان

ارباز خان نے رواں ماہ دسمبر کے آخری عشرے میں دیرینہ دوست میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی، انہوں نے پہلی شادی ملائیکا اروڑا سے کی تھی، جن سے 2017 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔