• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان اور افغانستان کو باہمی مسائل کے حل کیلئے بات چیت کرنی چاہیے، مشاہد حسین

شائع December 26, 2023
مشاہد حسین سید نے کہا پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں — فوٹو: ڈان نیوز
مشاہد حسین سید نے کہا پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں — فوٹو: ڈان نیوز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو باہمی مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان، نریندر مودی سے مذاکرات کر سکتا ہے تو افغانستان سے کیوں نہیں، پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے تسلیم کیا کہ چترال دہشت گردی واقعے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مذاکرات کامیابی کے قریب تھے، تاہم فاٹا انضمام کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024