• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی: سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

شائع December 26, 2023
بے نظیر بھٹو — فائل فوٹو: اے ایف پی
بے نظیر بھٹو — فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر (کل) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے تمام سرکاری و نجی ادارے، لوکل کونسلز اور انتظامی دفاتر 27 دسمبر کو بند رہیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024