• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں، بیرسٹر گوہرعلی خان

شائع December 26, 2023
بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز
بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز

بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں۔

پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں، عدلیہ نے 25کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خلاف سازشیں ختم ہوگئیں، ہشاور ہائیکورٹ نےہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ انتخابی نشان کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہوتا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے آج بلے کا نشان بحال کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان کے ہمراہ موجود بیرسٹر علی ظفر نے بھی میڈیا سے گفتوگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں، انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے۔

قبل ازیں آج پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے بلےکا نشان واپس لینےکا فیصلہ معطل کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024