• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

ایم ڈی کیٹ میں بے قاعدگیوں کا معاملہ: سندھ ہائیکورٹ نے درخواستیں مسترد کردیں

شائع December 26, 2023
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں میرٹ پر داخلے ہوں —فائل فوٹو: اے پی پی
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں میرٹ پر داخلے ہوں —فائل فوٹو: اے پی پی

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں بے قاعدگیوں کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مستردکردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بتایا کہ درخواستیں مسترد ہونے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ گیس پیپر لیک ہوا تھا اوریجنل پیپر لیک نہیں۔

درخواست گزرا کے وکیل نے کہا کہ 12،12 لاکھ روپے کا پیپر فروخت ہوا ہے ، بالکل وہی پیپر تھا جو لیک ہوا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ 41 ہزار لوگوں نے ٹیسٹ دیا تھا 100 لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہوگا، آپ کیا چاہتے ہیں بچوں کا ایڈمیشن نا ہو وہ نا پڑھیں ؟

وکیل نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں میرٹ پر داخلے ہوں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بے وقوف بنانے کی باتیں نہ کریں، لوگوں کا اعتماد خراب ہورہا ہے، پیپر کہاں لیک ہوا ہے وہ بتائیں؟

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پیپر نہیں ہمارے پاس واٹس ایپ چیٹ ہے جہاں 170 سوالوں کے جوابات موجود ہیں اس پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے وکیل کا کہنا تھا کہ کوئی پیپر لیک نہیں ہوا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مسترد کردی۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024